؞   ضلع اسپتال میں آکسیجن کی کمی سے کانسٹبل لیاقت علی کی موت، جانچ کا حکم
۲۴ اگست/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ کے سرکاری اسپتال میں اتوار کی صبح پی اے سی کانسٹبل لیاقت علی کی آکسیجن کی کمی سے موت  کے بعد اعلیٰ حکام نے تفتیش کا حکم دیا ہے ۔ اس کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو اس بات پر رپورٹ دے گی کہ آکسیجن کی سپلائی کیسے کم ہوئی۔ 
ہندی روزنامہ امراجالا کی خبر کے مطابق سنیچر کی صبح سے لے کر اتوار کی صبح تک پورے 28گھنٹہ اسپتال میں آکسیجن دستیاب نہیں تھی۔
کانسٹبل لیاقت علی مینہ نگر کے پاس گولابازار کے رہنے والے تھے اور گورکھپور میں پی اے سی میں تعینات تھے۔ ان کوسنیچر کے روز صدر اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور ان کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ صدر اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے پر ان کے گھر والوں نے ان کو لے کر پرائیوٹ اسپتالوں کا چکر بھی کاٹا لیکن اسی دوران ان کی موت ہوگئی۔ 


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

4 افسوس

2 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.